عوام اللہ کا نام لے کر سڑکوں پر نکلیں اور نالائق حکومت کا تختہ الٹ دیں: مولانا عبدالغفور حیدری

عوام اللہ کا نام لے کر سڑکوں پر نکلیں اور نالائق حکومت کا تختہ الٹ دیں: مولانا عبدالغفور حیدری
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینئر رہنما و سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عوام اللہ کا نام لے کر سڑکوں پر نکلیں اور اس نالائق حکومت کا تختہ الٹ دیں، شیخ رشید ہر کشی میں فٹ ہوتے ہیں، وہ صبح کسی جماعت اور شام میں کسی اور جماعت میں ہوتے ہیں۔ 

صوبائی دارالحکومت لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں عبدالغفور حیدری نے کہا کہ فواد چوہدری کہتے ہیں جے یو آئی انتہا پسندجماعت ہے مگر ہم کہتے ہیں کہ آپ املاک کو نقصان پہنچاتے ہیں، عمران خان نے ڈی چوک میں بیٹھ کو ناصرف پارلیمینٹ اور فوج کو گالیاں دیںبلکہ بجلی،گیس اور پانی کے بل جلانے کیساتھ ساتھ پی ٹی وی پر حملہ کیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مارچ کیا مگر کسی ایک چیز کو نقصان نہیں پہنچایا، ہماری تحریک اور آپ کا دھرنا اور کردار قوم کے سامنے ہے اور یہ فیصلہ بھی قوم نے کرنا ہے کہ کون انتہاءہے، لیکن میں دلیل کی بنیاد پر یہ کہتا ہوں کہ آپ انتہاءپسند اور دہشت گرد ہیں۔ 

انہوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملکی معیشت تباہ اور ملک دیوالیہ کر دیا ہے، قوم سے وعدے کئے گئے وعدوں پر کتنا عمل کیا؟ عوام اللہ کا نام لے کر سڑکوں پر نکلیں اوراس نالائق حکومت کا تختہ الٹ دے۔

جب ان سے شیخ رشید سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر کشتی میں فٹ ہو جاتے ہیں، وہ صبح کسی اور جماعت میں ہوتے ہیں تو شام کو کسی اور جماعت کا حصہ بن جاتے ہیں۔