اسد عمر کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج

اسد عمر کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی کارکنوں کا احتجاج
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاسد عمر کی پریس کانفرنس کے موقع پر پارٹی کارکنوں نے احتجاج کیا اور انصاف ہاؤس پر پوسٹرز اور بینرز لگا دئیے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے انصاف ہاؤس کراچی میں پریس کانفرنس کی تاہم اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے احتجاج اور شور شرابا کیااور انصاف ہاؤس پر پوسٹرز اور بینرز لگا دئیے۔ 
مظاہرین نے پی ٹی آئی کراچی کی قیادت کے خلاف نعرہ بازی کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کراچی میں ملیرکنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کی گئی، الیکشن میں اقربا پروری کی انکوائری کی جائے۔
کارکنوں نے کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کی انکوائری رپورٹ دینے اور پی ٹی آئی امیدواروں کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ رہنماؤں نے کارکنان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

مصنف کے بارے میں