سعودی عرب میں خواتین گاڑی چلانے کے بعد ٹرین بھی چلانے لگیں

سعودی عرب میں خواتین گاڑی چلانے کے بعد ٹرین بھی چلانے لگیں

ریاض: سعودی عرب میں خواتین گاڑی چلانے کے بعد ٹرین بھی چلانے لگیں ، سعودی عرب میں پہلی بار خواتین تیز رفتار حرمین ایکسپریس نامی ٹرین چلا رہی ہیں ۔

سعودی عرب میں خواتین پر سماجی پابندیاں ختم ہونے کے بعد خواتین ہر شعبے میں آگے آنے لگیں ہیں اور آہستہ آہستہ بااختیار بھی ہو رہی ہیں ۔ سعودی حکام نے خواتین کو گاڑی چلانے کے حقوق کے بعد ٹرین چلانے کی اجازت دے کر ثابت کر دیا کہ وہ خواتین کو حقوق فراہم کرنے کے حق میں ہیں ۔

سعودی عرب وزارت ریلویز نے ویڈیو جاری کر دی جس میں ٹرین کی ڈرائیور خواتین کو دکھایا گیا ہے ۔ ٹرین کو چلانے کی 32 خواتین نے ٹریننگ مکمل کی ہے ۔ سعودی خواتین نے کہا کہ ترین چلانا ان کیلئے بڑی فخر کی بات ہے ۔ سعودی خواتین کا کہنا ہے کہ یہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہے جو ان کے کندھوں پر آگئی ہے ۔

واضح رہے کہ حرمین ایکسپریس مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کے درمیان چلتی ہے ۔

مصنف کے بارے میں