سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر 

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر 

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ 5 جنوری کو ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔ 
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں جس کے مطابق لارجر بینچ 5 جنوری کو دن ایک بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے خصوصی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) سے ارشدشریف قتل کی پیش رفت رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔ 

مصنف کے بارے میں