پرانا گریجوایشن اور ماسٹر پروگرام بحال نہیں ہو گا: ایچ ای سی

پرانا گریجوایشن اور ماسٹر پروگرام بحال نہیں ہو گا: ایچ ای سی

کراچی: ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان (ایچ ای سی) نے ملک بھر میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے تمام امکانات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریجویشن کا دورانیہ بھی 4 سال بی ایس کی صورت میں ہی جاری رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایچ ای سی نے سندھ سمیت ملک بھر میں پرانے ماسٹر پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کی بحالی کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے بی ایس تھرڈ اور دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری(ای ڈی) پروگرام ہی کو جاری رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ 
ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا ہے کہ پرانا ماسٹرز پروگرام (ایم اے ، ایم ایس سی اور ایم کام) جبکہ دو سالہ گریجویشن پروگرام(بی اے ، بی ایس سی اور بی کام) اب کسی صورت بحال نہیں ہو گا اور ہم اب پیچھے مڑ کر نہیں دیکھیں گے بلکہ جو نئے پروگرام متعارف کرائے گئے ہیں ان کی خامیاں درست کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ پرانے ماسٹرز پروگرام اور دو سالہ گریجویشن پروگرام کے بجائے ایچ ای سی نے عالمی معیارات کو سامنے رکھتے ہوئے یہ پروگرام تشکیل دیئے ہیں اور اب یہی پروگرام جاری رہیں گے، کسی بھی یونیورسٹی کو پرانے پروگرام کی بحالی کیلئے این او سی جاری کیا اور نا ہی کوئی نوٹیفیکیشن جاری ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں