قطر کو دیئے گئے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سعودی عرب

قطر کو دیئے گئے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، سعودی عرب

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ قطر کو پیش کیے گئے مطالبات سے ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ دوسری جانب قطر نے انہیں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ تو الجزیزہ ٹیلی وڑن بند کیا جائے گا اور نہ ہی ترک فوجی بیس کا خاتمہ ہوگا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں قطری وزیر خارجہ شیخ محمد کا کہنا تھا کہ ہمسایہ ممالک کی جانب سے مطالبات پورے نہیں کر سکتے تاہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات کیلئے الٹی میٹم کا مقصد بظاہر دہشت گردی کا خاتمہ نہیں بلکہ قطر کی خودمختاری کو محدود کرنا ہے۔ اس سے قبل قطر کے وزیردفاع خالد لعط?ة نے ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات کی اور عرب ممالک کے ساتھ بائیکاٹ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصراور بحرین نے قطر کو مطالبات پورے کرنے کیلئے پیر تک کی ڈیڈ لائن دی ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.