ڈینور میں سالانہ کامک کنونشن کا آغاز

ڈینور میں سالانہ کامک کنونشن کا آغاز

امریکی شہر ڈینور میں سالانہ کامک کنونشن کا آغاز ہوگیا،جس میں شریک افراد نے فلمی کرداروں کے عجیب و غریب روپ دھار رکھے ہیں۔

3روزہ ڈینور کامک کون 2017ءجو جادوئی اور سائنسی فلموں کے موضوع پر ہورہا ہے،اس کنونشن میں آنے والے افراد سپرہیروز،خلائی مخلوق اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہانیوں کے کرداروں سے متاثر ہیں۔ان کی پسندیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمزکے نئے ایڈیشن پیش کیے جارہے ہیں۔

کامک کون کا رخ کرنے والے سینکڑوں منچلوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے ہیں۔30جون سے شروع ہونے والا یہ کامک کون میلہ2جولائی تک جاری رہےگا، جس میں مجموعی طور پر ایک لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں,