بھارت اور چین کےدرمیان کشیدگی طول پکڑنےلگی

بھارت اور چین کےدرمیان کشیدگی طول پکڑنےلگی

بیجنگ:بھارت اور چین کے تعلقات آج کل کشیدہ ہیں ۔وجہ ہے بھارت  کی جانب  سے چینی فوجیوں کو  سرحدی علاقے میں سڑک کی تعمیر سے روکنا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان چار ہزار کلومیٹر لمبی سرحد کے کئی مقامات پر دیرینہ تنازع ہے۔اور 1962 میں چین کے ساتھ جنگ میں بھارت کو سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ۔
تجزیہ کاروں نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ  وہ چین سے کشیدگی نہ بڑھائے ۔دفاعی تجزیہ کار اہل بیدی کے مطابق فوجی طاقت کے معاملے میں بھارت چین کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے چین کے ساتھ تصادم مول لینا بھارت کے لیے کافی مہنگا ثابت ہو سکتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔