جے آئی ٹی میں پیشیاں، وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہو گا

جے آئی ٹی میں پیشیاں، وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: جے آئی ٹی کے سامنے پیشیاں اور نیا لائحہ عمل طے کرنے لئے شریف فیملی کی وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اہم بیٹھک ہو گی جس میں صرف شریف خاندان کے افراد ہی شریک ہونگے۔ حسن، حسین اور مریم نواز کے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

اجلاس میں شرکت کے لئے مریم نواز اور کیپٹن صفدر لندن سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔ حسن اور حسین نواز سعودی عرب سے پہلے ہی واپس پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی آج اسلام آباد جائیں گے۔ وزیراعظم کی صاحبزادی جے آئی ٹی کے سامنے پانچ جولائی کو پیش ہونگی۔

ادھر پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو وزیراعظم کے قریبی عزیز طارق شفیع آج پیش ہوں گے جن کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا گیا ہے جبکہ جےآئی ٹی کے پاس اپنی رپورٹ مکمل کرنے کیلئے 8 دن باقی رہ گئے ہیں۔ طارق شفیع کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے وہ اس سے قبل 15 مئی کو اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں