متحدہ عرب امارات نے 36ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس کو قابل قبول قرار دے دیا

متحدہ عرب امارات نے 36ممالک کے ڈرائیونگ لائسنس کو قابل قبول قرار دے دیا

دبئی :متحدہ عرب امارات میں ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خصوصی ٹریننگ مکمل کرنا ضروری ہے لیکن اگر آپ ڈرائیونگ کا تجربہ رکھتے ہیں یا 36 مخصوص ممالک میں سے کسی ایک کا جاری کردہ لائسنس رکھتے ہیں تو ٹریننگ کی ضرورت نہیں۔
خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ ممالک آسٹریلیا، بحرین، بیلجئم ، کینڈا ، ڈنمارک ، فن لینڈ ، فرانس ، جرمنی ، یونان ، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان،جنوبی کوریا، کویت ، نیدر لینڈز ، نیوزی لینڈ ، ناروے، عما ن، پولینڈ ، پرتگال ، قطر ، رومانیہ ، سعودی عرب ، جنوبی افریقہ ،سپین ، سویڈن ، سویٹزرلینڈ ،ترکی ، برطانیہ اور امریکہ ہیں۔ اس فہرست میں کسی بھی تبدیلی کے متعلق معلومات کیلئے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے ساتھ رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
کینیڈا کا لائسنس رکھنے والوں کیلئے ضروری ہے کہ وہ دبئی میں واقعہ کنیڈین قونصلیٹ سے اس کی تصدیق کروائیں۔ اسی طرح یونان ، قبرص ، پولینڈ ، ترکی ، جاپان اور جنوبی کوریا کا لائسنس رکھنے والوں کیلئے اپنے متعلقہ قونصلیٹ سے اس کا ترجمہ کروا کے پیش کرنا ضرور ی ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.