جلد کے دھبوں سے نجات ممکن ہے ،ترک پروفیسر

جلد کے دھبوں سے نجات ممکن ہے ،ترک پروفیسر

استنبول:جلد پر دھبے دکھائی دیں تو اچھا خاصا انسان اپنے آپ کو دوسروں سے کم تر سمجھنا شروع کر دیتاہے حالنکہ یہ داغ دھبے باآسانی ختم کیے جاسکتے ہیں ۔

 ترک پروفیسر کی حیرت انگیز ایجاد نے تہلکہ مچادیا، تفصیلات کے مطابق ترک پروفیسر متلو ائدیمر نے جلد کے دھبوں کو دور کرنے کا حیرت انگیزعلاج دریافت کر لیا ہے۔

ترک خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کی حاجت تیپے یونیورسٹی کے فارمیسی فاکلٹی کے پروفیسر متلو ائدیمرنے حاجت تیپے ٹیکنو کینٹ میں جاری طبی تحقیقات کے نتیجے میں علاج دریافت کیا ہے جس کی ترکی کے سائنسی اور تحقیقاتی ادارے توبیتیک نے تصدیق کردی ہے جلد ہی اس ایجاد ترکی اور بیرون ملک پیٹنٹ سے متعلق تمام کارروائی مکمل کرلی جائے گی۔ جس کے بعد جلد کے دھبوں کو دور کرنے کے اس علاج کو دنیابھرمیں برآمد کیا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔