جاپنی کمپنی نے کپڑوں کو صاف اور بو ختم کرنیوالا الیکٹرانک ہینگر تیار کر لیا

جاپنی کمپنی نے کپڑوں کو صاف اور بو ختم کرنیوالا الیکٹرانک ہینگر تیار کر لیا

ٹوکیو:سارا دن کپڑوں کو پہن کر رات کو ہینگر میں لٹکا دینے سے اس سے آنے والی بو کسی بھی طور پر ختم نہیں ہوتی ۔مرد و خواتین کی کثیر تعداد گرمیوں کے دنوں میں کپڑوں میں پیدا ہونے والی بو سے پریشان رہتے ہیں تاہم جاپانی کمپنی نے اس کا حل تلاش کر لیا ہے ۔

ایک جاپانی کمپنی نے الیکٹرانک ہینگر بنایا ہے جو نینو ذرات خارج کرکے کپڑوں کی بو دور کرتا ہے اور اس پر گرد بھی صاف کرتا ہے۔ یہ ہینگر نینو جسامت کے انتہائی چھوٹے ذرات خارج کرتا ہے جن پر منفی چارج ہوتا ہے اور یہ کپڑوں کی بو کو 5 گھنٹے میں بہت حد تک کم کردیتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔