ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

ملک کے مختلف حصوں میں موسم گرم رہنے کا امکان ،محکمہ موسمیات

راولپنڈی:راولپنڈی اسلام آباد میں گرم موسم نے رنگ دکھانا شروع کر دیا ، درجہ حرارت بڑھنے سے گرمی بھی بڑھنے لگی ، موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ آج بارش ہو سکتی ہے ۔ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ رکنے سے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسم گرم ہونے لگا۔ حبس بڑھنے سے گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم راولپنڈی ، لاہور ، گوجرانوالہ ، مالاکنڈ ، ہزارہ ، پشاور ، مردان ، میرپور خاص ڈویژن ، اسلام آباد ، فاٹا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ کل سب سے زیادہ گرمی دادو ، لاڑکانہ ، دالبندین میں پڑی جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ سبی ، پڈعیدن ، نوکنڈی ، جیکب آباد 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔