فلم انڈسٹری کو چند غیرسنجیدہ اداکاراﺅ ں نے بدنام کیا ،نرگس

فلم انڈسٹری کو چند غیرسنجیدہ اداکاراﺅ ں نے بدنام کیا ،نرگس

لاہور: پنجابی سٹیج ڈراموں کی ملکہ نرگس نے کہا ہے کہ چند غیرسنجیدہ اداکاراﺅں نے سٹیج اور فلم انڈسٹری کو بدنام کردیا ہے ، لوگ انٹرٹینمنٹ کیلئے سٹیج ڈرامے دیکھنے آتے ہیں جو ہمیں اپنے پرستاروں کو دینی چاہیے۔

ایک انٹرویو میں نرگس نے کہا کہ اچھا اور برا انسان ہر جگہ اور ہر شعبے میں ہوتا ہے مگرا س کا یہ مطلب ہر گز نہیں کہ تمام لوگ ہی برے ہیں تاہم میری نظر میں چند غیر سنجیدہ اداکاراﺅں نے اپنی منفی حرکات سے شوبزانڈسٹری کے لوگوں کو بدنام کیا ہے اس میں سب سے زیادہ قصور فنکاراﺅں کا اپنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں اگر ہر کوئی اپنی ذمہ داری پوری کر ے اور دوسروں کے معاملات میں داخل اندازی نہ کریں تو سب کےلئے اچھا ہوجائےگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ابھی سٹیج ڈرامے چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی بلکہ مزید اپنے پرستاروں کو انٹرٹینمنٹ دینا چاہتی ہوں تاکہ جو لوگ اپنے غم بھولنے کیلئے ہمارے پاس آتے ہیں انہیں بہتر سے بہتر تفریح مہیا کرسکوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔