مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کومعلوم ہے‘ احسن اقبال

مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کومعلوم ہے‘ احسن اقبال

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی واصلاحات احسن اقبال نے کہاکہ سپریم کورٹ پہلے مشرف کافیصلہ کرکے سول لیڈرزکااحتساب کرتی تو بات سمجھ میں آتی،مشرف اور زرداری سے پہلے نواز شریف کا احتساب ، کھیل سب کومعلوم ہے۔


 احسن اقبال نے کہا کہ عمران جو کام ووٹ سے نہیں کرسکے،چاہتے ہیں سپریم کورٹ انکوکر کے دے ۔انہوںنے کہاکہ جے آئی ٹی عوام کی نظر میں متنازع ہو چکی ہے۔سازشوں کی پھونکوں سے یہ چراغ نہیں بجھائے جا سکتے۔مسلم لیگ (ن) اورنواز شریف مضبوط سیاسی حقیقتیں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سی پیک کوناکام کرنے کےلئے سیاسی انتشار پیدا کرنےکی کوششیں ہورہی ہیں،چندعناصرکی خواہش ہے عدلیہ میں جسٹس منیرکی روح دوبارہ آجائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔