احتساب کرنیوالے کرپشن کے ثبوت سامنے لائیں: عابد شیر علی

احتساب کرنیوالے کرپشن کے ثبوت سامنے لائیں: عابد شیر علی

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کے کزن طارق شفیع کی جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے موقع پر وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی شریف خاندان کا بھرپور دفاع اور مخالفین پر بجلی گراتے رہے۔ کہتے ہیں چودھری شجاعت نے جو کرپشن کی اس سے روحیں کانپ جائیں گیں۔ مشرف اور رحمان ملک سے بھی پیسوں اور اثاثوں کے بارے میں کسی نے کچھ نہ پوچھا۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ماں بہن کی طلبی کے سمن جاری کیے گئے ہیں لیکن تحفظات کے باوجود ہم پیش ہو رہے ہیں۔ عمران خان سے تو 10 سال پہلے کی رسیدیں نہیں مل رہیں لیکن شریف خاندان سے 70 کی دہائی سے پہلے کے ثبوت اور رسیدیں مانگی جا رہی ہیں۔

عابد شیر علی نے شیخ رشید کو نواز شریف، پرویز مشرف اور ق لیگ سے طلاق یافتہ قرار دے دیا۔ کہا کہ 14 سال میں پرویز مشرف اور پیپلز پارٹی کچھ ثابت نہیں کر سکے۔ نواز شریف کو 2018 میں کوئی طاقت الیکشن جیتنے سے روک نہیں سکتی۔ انہوں نے کہا شیریف خاندان کا احتساب کرنیوالے کرپشن کے ثبوت سامنے لائیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں