ملتان: مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر جاں بحق

ملتان: مسافر وین میں آگ لگنے سے 6 افراد جھلس کر جاں بحق

ملتان: ملتان میں ہیڈ محمد والا کے قریب مسافر وین اپنی منزل کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں ہی اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔


حادثے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں امدادی ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔ تاحال وین میں آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔

یاد رہے 25 جون کو صوبہ پنجاب کے جنوبی علاقے احمد پور شرقیہ میں نیشنل ہائی وے پر آئل ٹینکر کے الٹنے کی وجہ سے ہونے والی آتشزدگی کے نتیجے میں ابتک 198 جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں