ویمنز ورلڈ کپ، بھارت کا قومی ٹیم کو 170 رنز کا ہدف

ویمنز ورلڈ کپ، بھارت کا قومی ٹیم کو 170 رنز کا ہدف

ڈربی: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے بھارتی کڑیوں کو کھُل کر نہ کھیلنے دیا۔ بھارت کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔ بھارتی کپتان مٹھالی راج نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پاکستان ٹیم کو پہلی کامیابی 7 رنز پر ملی جب سمرتی مندھانا 2 رنز بنا کر دیانا بیگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئیں۔

بھارت کی دوسری آؤٹ ہونے والی کھلاڑی پونم راوت تھیں جو 74 کے مجموعی اسکور پر 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں انہیں نشرا سندھو نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد آنے والی بلے باز اور بھارتی کپتان مٹھالی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکیں اور صرف 8 رنز بنا کر نشرا سندھو کا شکار ہو گئیں جب کہ اسی اوور میں نشرا سندھو نے دیپتی شرما کو بھی پویلین کی راہ دکھائی۔

دیپتی نے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔ 107 کے مجموعی اسکور پر سعدیہ یوسف نے ہرمن پریت کو کیچ آؤٹ کرا دیا جب کہ ان کے بعد مونا میشرم کو بھی کلین بولڈ کر دیا وہ صرف 6 رنز بنا سکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں