گوادر میں زمین کے گھپلے پکڑنے کا طریقہ بنالیا: سابق ڈپٹی کمشنر

گوادر میں زمین کے گھپلے پکڑنے کا طریقہ بنالیا: سابق ڈپٹی کمشنر

کراچی : سابق ڈپٹی کمشنر گوادر طفیل بلوچ کا کہنا ہے کہ گوادر میں زمین کے گھپلے پکڑنے کا طریقہ بنالیا ہے۔ زمین کے حوالے سے اندراج کو کمپیوٹرائزڈ کیا جارہاہے۔ یہ بات انہوںنے نیو نیوز کے معروف پروگرام ” محاصرہ“ کی ٹیم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ ٹیم محاصرہ نے اس ایپی سوٹ میں اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے کہ گوادر میں محفوظ سرمایہ کاری کس طرح ممکن ہے۔

ماضی میں گوادر کی زمینوں کی خریدوفروخت کے حوالے سے کئی متضاد خبریں سامنے آتی رہی ہیں، بہت سے ایسے واقعات بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں، جب گوادر میں زمینیں خریدنے والوں کے ساتھ جعلسازی کی گئی اور انہیں بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔

محاصرہ کی ٹیم نے گوادر کی زمینوں پر تیزی سے ہونے والے قبضوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی شہریار تاج اور متعلقہ ادارے ہی کے چیف انجینئر رفیق احمد سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ دونوں شخصیات نے GDAکی جانب سے پیش کئے گئے نئے قواعد و ضوابط پر مبنی وہ طریقہ بتایا جس سے آپ گوادر میں پورے اطمینان کے ساتھ زمین خرید سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ہمارے سوالات تھے کہ گوادر میں اس وقت زمینوں کی قیمتیں کیا ہیں؟۔ گوادر کے اسٹیٹ ایجنٹس پر بھی کوئی سرکاری قانون لاگوہوتا ہے؟۔ گوادر میں زمینوں کی مصنوعی قیمتوں کی روک تھام کیلئے گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کیا کردار ادا کر رہی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں