بھارتی و یمنز ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

بھارتی و یمنز ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ کے کھیلے گئے 11ویں میچ میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کا سامنا کرنا پڑا۔بھارتی کپتان مٹھالی راج نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے قومی ٹیم کو 170 رنز کا آسان ہدف دیا جو کہ پاکستانی ٹیم حاصل نہ کر سکی اور پوری ٹیم 74 رنز بنا کرآؤٹ ہو گئی ۔ پاکستان کی کوئی کھلاڑی وکٹ پر جم کر بھارتی باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم بھارتی باؤلنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی ۔ پاکستان کی جانب سے ناہیدہ خان اور کپتان ثنا میر کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دوہرہ ہندسہ عبور نہیں کر سکی ۔

ناہیدہ خان نے 23 اور ثنا میر نے 29 رنز بنائے۔ بھارتی ٹیم نے پاکستان کو 95 رنز سے شکست دیدی ۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں