میرے حصے میں آنے والی رقم ساتھی کھلاڑیوں میں تقسیم کر دیں ، سرفرازاحمد

میرے حصے میں آنے والی رقم ساتھی کھلاڑیوں میں تقسیم کر دیں ، سرفرازاحمد

کراچی: آ ئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز نے بڑی قربانی دیدی . بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئےمیگا ایونٹ میں جیت کے صلہ میں ملنے والی انعامی رقم ساتھی کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کر دی.


نجی ٹی وی کی جانب سے ملنے والی بڑی رقم کو اپنے ساتھی کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کا کہہ کر اپنے حصے میں آنیوالی رقم کے بڑے حصے کی قربانی دیدی ۔ نجی ٹی وی کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں کئے جانیوالے پروگرام میں جب قومی ٹیم کے لئے 1کروڑ روپے کا اعلان کیا تو کھلاڑیوں کی کار کر دگی کی بنیاد پر فارمولا بنا رہی تھی لیکن کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا تو اینکر نے سر فراز سے پوچھا تو سر فراز نے کہا کہ آ پ یہ سب چھوڑیں ، جتنا بنتا ہے سب کھلاڑیوں میں برابر تقسیم کر دیں جبکہ سرفراز کے حصے میں ایک بھار ی رقم بن رہی تھی ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں