سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ
کیپشن: سکرین شاٹ

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز نے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں کے فرعون سے مقابلے کیلئے یہاں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

ذرائع کے مطابق پاکستان کے سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد آئندہ ہفتے پاکستان میں ملک واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے انیس ہزار فٹ کی بلندی پھنسے غیرملکی کوہ پیما ﺅ ں کو ریسکیو کر لیا ، ایک کوہ پیما ہلاک

وطن واپسی کا فیصلہ سینئر لیگی قیادت سے مشاورت کے بعد کیا گیا ۔ وطن واپسی کے بعد نواز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے جبکہ نواز شریف نے مختلف شہروں میں انتخابی مہم چلانے کیلئے انتظامات کی ہدایت کردی۔

یہ بھی پڑھیں:دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے، چوہدری نثار

بیگم کلثوم نواز کا آج تفصیلی طبی معائنہ ہوگا سی ٹی سکین کیا جا ئیگا اورمنگل کو نواز شریف کی ڈاکٹرز سے تفصیلی ملاقات ہوگی ۔لندن سے نواز شریف نے جلد وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی ورکرز اور رہنماﺅں کے دباﺅ پر کیا ہے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں