سابق ایم پی اے شاہد محمود نے عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا

سابق ایم پی اے شاہد محمود نے عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجوادیا
کیپشن: فائل فوٹو

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے شاہ محمود نے عمران خان کو اپنا استعفیٰ بھجواتے ہوئے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بنوں کے فرعون سے مقابلے کیلئے یہاں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، عمران خان

تفصیلات کے مطابق شاہد محمود خان نے تحریکِ انصاف کو استعفیٰ بھجو ادیا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے لئے لاہور چلے گئے۔ وہ این اے 155 اور پی پی 214 میں ن لیگی امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک فوج نے انیس ہزار فٹ کی بلندی پھنسے غیرملکی کوہ پیما ﺅ ں کو ریسکیو کر لیا ، ایک کوہ پیما ہلاک
چیئرمین تحریکِ انصاف کو بھجوائے جانے والے استعفے میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ پارٹی سے وفا کرنے کا کوئی فائدہ نہ ہوا، جن لوگوں کے خلاف تحریک چلائی تھی، آج وہی لوگ پارٹی میں موجود ہیں، میں پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:دشمنی میں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے میرے ساتھ کی ہے، چوہدری نثار
شاہد محمود خان کے مطابق تحریکِ انصاف سے استعفے کے بعد انہیں میاں شہباز شریف کی فون کال مو صول ہو ئی ہے، جنہوں نے کہا کہ انہیں پارٹی میں پرانا مقام دیا جائے گا، دوستوں سے مشاورت کے بعد مسلم لیگ (ن) میں باقاعدہ شمولیت اختیار کروں گا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں