مریم نواز نے این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے

مریم نواز نے این اے 125 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کے سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے تاحیات قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے لاہور کے حلقہ این اے125 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے125 سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے لیے مریم نواز کے وکیل نے درخواست آر اوکوجمع کرادی ہے۔درخواست میں مریم نوازکی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ این اے 125 سے الیکشن نہیں لڑناچاہتی لہذا بیلٹ پیپرپرمیرانام اورنشان شائع نہ کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

خیال رہے کہ این اے 125 میں سے مقررہ وقت میں کاغذات نامزدگی واپس نہ لیے جاسکے جس کے باعث میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو پنسل کا نشان بھی الاٹ کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:صاف شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف
اسی حلقے سے وحید عالم خان مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں ۔اس حوالے سے مریم نواز نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ اس میں کچھ غلط فہمی ہوئی ہے ، میرے خیال میں شاید میرے کاغذات وقت پر واپس نہیں ہوئے، میں اس حلقے سے الیکشن نہیں لڑوں گی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں