آزاد الیکشن نہ لڑنے کا حلف نامہ لینے پر الیکشن کمیشن نے عمران خان سے جواب طلب کرلیا

02:36 PM, 2 Jul, 2018

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے امیدواروں سے آزاد الیکشن نہ لڑنے کا حلف نامہ لینے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کا وطن واپسی کا فیصلہ

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے امیدواروں سے حلف نامہ لینے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی

درخواست گزاروں ملک محمد منیر اور راؤ وقاص ارشاد کے وکیل نے اس موقع پر بتایا کہ امیدواروں سے پارٹی نے غیر قانونی طور پر حلف نامے لیے ہیں۔ اس موقع پر الیکشن کمیشن کے رکن سندھ عبدالغفار سومرو نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں امیدواروں سے حلف نامہ لے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:صاف شفاف الیکشن کی امید ختم ہوتی جا رہی ہے، نواز شریف

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حلف نامے میں لکھا ہے کہ پارٹی نے ٹکٹ نہ دیا تو آزاد حیثیت میں الیکشن نہیں لڑا جائے گا۔ حلف نامہ غیر قانونی اور پارٹی کے منشور کا حصہ نہیں۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں