سابق ایم پی اے چوہدری گلزار تحریک انصاف میں شامل

سابق ایم پی اے چوہدری گلزار تحریک انصاف میں شامل
کیپشن: فوٹو بشکریہ / پاکستان تحریک انصاف آفیشل فیس بک

لاہور: تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی مزید وکٹیں گرادیں ،۔سابق ایم پی اے چوہدری گلزار گجر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ  فیصل آباد سے ٹکٹیں نہ ملنے پر ن لیگ کے دو سابق ایم پی ایز منحرف ہوگئے ۔رائے عثمان پی پی 102 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عادل پرویز کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے صدر علی محمد جتک الیکشن کیلئے نااہل قرار
   

تفصیلات کے مطابق لاہور سے سابق ایم پی اے چوہدری گلزار سمیت بڑی تعدا د میں لیگی رہنماؤں نے لاہور میں تحریک انصاف کے امیدوار اسد کھوکھر کی حمایت کاااعلان کر دیا ۔چوہدری گلزار کیساتھ  چوبیس لیگی چیئر مین ،وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کاعام انتخابات کیلئے 5جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ
   

دوسری جانب فیصل آباد سے بھی مسلم لیگ ن کو ایک اور سیاسی دھچکا لگ گیا ہے ۔ ٹکٹیں نہ ملنے ن لیگ کے سابق ایم پی ایز ناراض ہوگئے۔ رائے عثمان پی پی 102 میں پی ٹی آئی کے امیدوار عادل پرویز کے حق میں دستبردار ہوگئے اور پی ٹی آئی امیدواروں کی بھرپور حمایت کا فیصلہ کرلیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں