ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف اور مریم نواز کی 7 دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

ایون فیلڈ ریفرنس،نواز شریف اور مریم نواز کی 7 دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد:احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت جاری ہے جبکہ نواز شریف اور مریم نواز کی جانب سے 7 دن حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے دائر کردہ درخواست کے ساتھ کلثوم نواز کی 27 جون کی مصدقہ میڈیکل رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے ۔کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ کا کارڈیو سرجن ڈیوڈ لارنس نے تیار کیا ہے جس کے مطابق کلثوم نواز کے دل کی دھڑکن میں بہتری آئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کلثوم نواز کو دل کی دھڑکن کے لیے کسی سپورٹ کی ضرورت نہیں، میڈیکل رپورٹ نوٹری پبلک سے تصدیق شدہ ہے۔قبل ازیں مریم نواز کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رابرٹ ریڈلے کی دوسری رپورٹ فرانزک رپورٹ وٹس ایپ سے وصول کی گئی .

فرانزک رپورٹ کی چین آف کسٹڈی میں شامل لوگوں کا بیان ریکارڈ نہیں کیا گیا جبکہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے اصل دستاویزات رپورٹ کے ساتھ جمع نہیں کرائی اوراصل دستاویزات جوڈیشل اکیڈمی کے لاکر میں موجود ہیں ۔امجد پرویز نے مزید کہا کہدس جولائی سے 22جولائی تک ریکارڈ وہیں پر موجود تھا۔