پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا سمیت 4 اعلیٰ عہدیداران کو پارٹی سے نکال دیا

پیپلز پارٹی نے شوکت بسرا سمیت 4 اعلیٰ عہدیداران کو پارٹی سے نکال دیا
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے اہم رہنماشوکت بسرا سمیت 4 عہدیداروں کو پارٹی سے نکال دیا۔پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے اعلامیہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی مزید دو وکٹیں گرا دیں

اعلامیہ کے مطابق صدرپی پی ملتان ڈویژن نوشیرلنگڑیال اورجنرل سیکرٹری ڈی جی خان غلام فرید میرانی کو ہٹادیاگیاجبکہ لیہ سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری جاویداقبال کنجیال بھی پارٹی عہدے سے فارغ ہو گئے۔اعلامیہ کے مطابق شوکت بسرا اعجازالحق کے مقابلے میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑرہے ہیں۔چاروں عہدیداروں کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر پارٹی سے نکالا گیا۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں