سہ ملکی سیریز ، شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا شاندار ریکارڈ قائم کردیا

سہ ملکی سیریز ، شعیب ملک نے ٹی ٹونٹی کرکٹ کا شاندار ریکارڈ قائم کردیا
کیپشن: فوٹو: فائل

ہرارے : قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک100ٹی ٹونٹی انٹر نیشنل میچز کھیلنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔36سالہ شعیب ملک نے یہ اعزاز زمبابوے میں جاری سہ ملکی سیریز میں آج آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیل کر سر انجام دیا۔

سابق پاکستانی کپتان اب تک 99ٹی ٹونٹی میچز کی 92اننگز میں 31.66کی اوسط سے 2026رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 7نصف سنچریاں بھی شامل ہیں ،انہوں نے یہ رنز122.64کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔

مزید پڑھیں۔۔۔پہلے 6اوورز میں وکٹیں گنوانے سے میچ میں واپسی کا امکان ختم ہو جاتا ہے ، سرفراز 


یاد رہے کہ گزشتہ روز شعیب ملک ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں 2ہزار رنز مکمل کرنے والے دنیا کے تیسرے اور پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے تھے۔ 36سالہ شعیب ملک نے یہ اعزاز سہ ملکی سیریز میں زمبابوے کے خلاف پہلے میچ میں حاصل کیا ، ان کے علاوہ بھارت کے ویرات کوہلی کے پاس بھی یہ اعزاز حاصل کرنے کا موقع تھا تاہم آئر لینڈ کے خلاف سیریز میں 0اور9 رنز سکور کرنے کے باعث وہ اب تک ٹی ٹونٹی کرکٹ میں 1992رنز سکور کرسکے ہیں۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں