نواز شریف بتائیں ، میرے کس بیان پر دکھ ہوا ہے؟چوہدری نثار

نواز شریف بتائیں ، میرے کس بیان پر دکھ ہوا ہے؟چوہدری نثار
کیپشن: فوٹو: فائل

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا ہے کہ نواز شریف کو ان کے کس بیان پر دکھ ہوا ہے؟

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اپنے دکھ کا تو فوری احساس ہو جاتا ہے، لیکن جو دکھ وہ اوروں کو پہنچاتے ہیں، اس کا انہیں احساس نہیں ہوتا۔اگر نواز شریف کو عدلیہ اور فوج سے محاذآرائی نہ کرنے کے میرے بیان سے دکھ ہوا تو یہ تو شہباز شریف بھی کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔چوہدری نثار کی باتوں سے دکھ اور تکلیف ہوتی ہے،نواز شریف 


یاد رہے کہ گزشتہ روز چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ دشمنی انہوں نے نہیں بلکہ نواز شریف نے ان کے ساتھ کی ہے۔مسلم لیگ (ن) میں ان لوگوں کو ٹکٹ دیئے گئے جنہوں نے نواز شریف کو گالیاں دیں۔ جب کہ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کی باتوں سے انہیں دکھ اور تکلیف ہوتی ہے، لیکن انہوں نے آج تک ان کی کسی بات کا جواب نہیں دیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں