تحریک انصاف انتخابات میں التوا قبول نہیں کرے گی : فواد چوہدری

تحریک انصاف انتخابات میں التوا قبول نہیں کرے گی : فواد چوہدری
کیپشن: فوٹو فائل

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتخابات میں التواء قبول نہیں کرے گی ۔ہم نوازشریف اور(ن)لیگ کے بیانیہ کی شدید مذمت کرتے ہیں، وہ انتخابی نتائج کو متنازعہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، پٹرول کی قیمت میں اضافے کی ذمہ داری نواز شریف اور ان کی معاشی ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔ (ن) لیگ والے آپس میں طے کر کے بتا دیں کہ معاشی بدحالی کی ذمہ داری اسحاق ڈارپر آتی ہے یا مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان عباسی پرآتی ہے۔سیاست تشدد سے پاک ماحول میں ہوتی ہے، بلاول پر پتھرائو کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے کہ وہ نفرت انگیز تقاریر پر قابو نہیں پا رہا۔ سوشل میڈیا پر مسلکی بنیادوں پر مہم چلائی جا رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے تبادلے سست روی کا شکار ہیں۔انہوں نے چاروں صوبوں کے گورنرز کی تبدیلی کا مطالبہ بھی کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف بتائیں ، میرے کس بیان پر دکھ ہوا ہے؟چوہدری نثار
  

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں انتخاب کے التواء کی باتیں جو کچھ عرصہ پہلے زور و شور پر تھیں اب کم ہو گئی ہیں. تحریک انصاف انتخابات میں التواء قبول نہیں کرے گی ،لیکن کچھ چیزیں چل رہی ہیں .کچھ فاٹا کے لوگوں کی طرف سے احتجاج جاری ہے کہ فاٹا میں صوبائی الیکشن قومی اسمبلی کے الیکشن کے ساتھ کرائے جائیں وہ درست مطالبہ ہےلیکن الیکشن اپنے وقت پر ہونا اہم ہے.انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے واپس جائیں اور قومی اسمبلی کے انتخابات پر حصہ لیں۔ ہمارا وعدہ ہے کہ فاٹا کے انضمام کو مکمل کیا جائے گا۔ فاٹا کے صوبائی اسمبلی کے  انتخابات  کرانا ہماری ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ(ن) لیگ کی طرف سے مسلسل ایک بیانیہ چلایا جا رہا ہے خصوصاً نواز شریف، مریم نواز اور ان کے حواریوں کی طرف سے، جس کے ذریعے آپ انتخابات کو متنازعہ کرنا چاہتے ہیں۔ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر بات کررہے ہیں اور فوج کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں