سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ ماہرہ خان

06:22 PM, 2 Jul, 2018

 اسلام آباد : فلم اور ٹیلی ویژن کی حسین اداکارہ اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘ اداکاری ہی میری پہچان ہے ۔

ایک انٹرویو میں ماہرہ نے کہا کہ سیاست نہیں ان کی پہچان اداکاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے دور بھاگتی ہوں تاہم عوام سے جڑے مسائل پر پریشانی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ باہر کے ممالک میں ماہرہ خان فرام پاکستان کی پہچان باعث فخر ہے۔

ماہرہ نے کانزفلمی میلے کے د وران ریڈ کارپٹ پر واک کی یادیں بھی تازہ کیں۔ ماہرہ نے بتایا کہ پھلوں میں آم اور لباس میں پشواز اور غرارہ پسند ہے۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

 

مزیدخبریں