حمزہ شہباز نے مریم نواز کے لیے انتخابی مہم کی ذمہ داری لے لی

حمزہ شہباز نے مریم نواز کے لیے انتخابی مہم کی ذمہ داری لے لی
کیپشن: مریم نواز والدہ کی ناساز طبیعت کے باعث لندن میں موجود ہیں/ فوٹو فائل

لاہور:حمزہ شہباز نے مریم نواز کے لیے انتخابی مہم کی قیادت کی ذمہ داری لے لی۔حمزہ شہباز این اے 127میں مریم نوا ز کی انتخابی مہم کی قیادت کریں گے ۔


تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر حمزہ شہباز نے مریم نواز کے لیے انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھال لی ۔انہوں نے انتخابی مہم کے لیے ن لیگ کے کارکنوں کی ڈیوٹی بھی لگادی ہے۔حمزہ شہباز کی سربراہی میں این اے 127 کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ ہر کارکن اپنا مورچہ سنبھالے گا ۔الیکشن جیتنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنا لی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جیسے ہی والدہ خطرے سے باہر آتی ہیں ، میں اور نواز شریف فوراً پاکستان آجائیں گے، مریم نواز
    

خیال رہے کہ مریم نواز اپنی والدہ کلثوم نواز کی ناساز طبیعت کی وجہ سے لندن میں موجود ہیں جس کی وجہ سے وہ الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے پا رہیں لیکن مریم نواز کا کہنا ہے جونہی والدہ کی حالت ٹھیک ہوتی ہے وہ اور نواز شریف فورا وطن واپس آ جائیں گے ۔ مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اس وقت نہ انتخابات کے بارے میں سوچ رہی ہیں اور نہ ہی سیاست کے بارے میں۔جیسے ہی والدہ خطرے سے باہر آتی ہیں وہ اور نواز شریف فوراً پاکستان واپس آجائیں گے۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں