آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی، آئی ایس پی آر
کیپشن: فوٹو: فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 12 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عام (آئی ایس پی آر) کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے 6 دہشت گردوں کی قید کی سزا کی بھی توثیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔انتخابی پوسٹر پر آرمی چیف اور چیف جسٹس کی تصاویر پر جواب طلبی

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ ایک سویلین کو بری کردیا گیا۔سزائے موت پانے والے دہشتگرد وں نے 26 سویلین سمیت 34 افراد کو قتل اور 133 افراد کو زخمی کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں