سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

سعودی عرب نے ڈونلڈ ٹرمپ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

نیویارک: سعودی عرب نے تیل کی پیداوار بڑھانے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کی تردید کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کو خوشخبری سنائی تھی کہ انہوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ٹیلی فون پر بات کرکے انہیں تیل کی پیداوار بڑھانے پر رضامند کر لیا ہے جس سے تیل کی قیمتوں میں کمی واقع ہو گی، تاہم آج سعودی عرب کی طرف سے صدر ٹرمپ کو زوردار جھٹکا دے دیا گیا ہے۔

اس ٹویٹ پر اپنا ردعمل دیتے سعودی حکومت کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ”شاہ سلمان کی امریکی صدر سے بات ضرور ہوئی ہے، جس میں انہوں نے تیل کی پیداوار بڑھانے کی درخواست بھی کی تھی، تاہم شاہ سلمان نے گفتگو میں پیداوار بڑھانے پر رضامندی ظاہر نہیں کی۔ “

یہ بھی پڑھیں۔۔۔سعودی عرب میں 12 ماہ بعد اقتصادی بہتری

سعودی حکومت کی طرف سے مزید کہا گیا ہے اگر سعودی عرب صدر ٹرمپ کی درخواست پر تیل کی پیداوار بڑھاتا ہے تو یہ اوپیک ممالک کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی، چنانچہ تیل کی پیداوار بڑھانے کا فیصلہ اوپیک کے اجلاس میں ہی ہو سکتا ہے۔


نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں