عمران خان کی سجادہ نشین سیال شریف سے ملاقات

عمران خان کی سجادہ نشین سیال شریف سے ملاقات
کیپشن: فوٹو: فائل

سرگودہ : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سجادہ نشین سیال شریف صاحبزادہ قاسم سیالوی سے عام انتخابات میں حمایت کی اپیل کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے سرگودھا میں درگاہ سیال شریف پر حاضری دی اور سجادہ نشین سیال شریف صاحبزادہ قاسم سیالوی سے ملاقات کی۔ بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ سب تیار رہیں، تین ہفتوں میں مقابلہ آرہا ہے، اسے عام الیکشن مت سمجھیں، یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا، یہ الیکشن ملک تبدیل کرے گا۔ان کا کہنا ہے کہ جو بھی پارٹی انتخابات جیتے گی، اس کے لیے کئی مسائل سامنے ہوں گے۔



واضح رہے کہ سجادہ نشین سیال شریف صاحبزادہ قاسم سیالوی مسلم لیگ ن کے سپورٹر تھے تاہم انہوں نے ناموس رسالت کے معاملے پر ن لیگ سے راہیں جدا کیں۔