جلال آباد دہشتگرد حملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

جلال آباد دہشتگرد حملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:  پاکستان نے افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے والے خوفناک دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے عفریت اور اس کی تمام اقسام کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستان افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہر جلال آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔

دہشت گرد حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، اس دہشت گرد حملے میں کئی افرد شدید زخمی ہوئے، اس حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام افغان حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ دہشت گرد حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی اور زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

پاکستان دہشت گردی کے عفریت اور اس کی تمام اقسام کی بھرپور مذمت کی تجدید کرتا ہے، نہتے عوام کے خلاف اس دہشت گردنہ اقدام کا کوئی جواز قبول نہیں کیا جا سکتا، دہشت گردی کے منبع کے خاتمے کے لئے تمام ممالک کے مابین موثر تعاون اور سنجیدہ کاوشوں کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔