عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول مہنگا

عالمی منڈی میں تیل سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول مہنگا
کیپشن: فوٹو: فائل

لندن: روس اور سعودی عرب کی جانب سے خام تیل کی پیدوار میں اضافے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عرب میڈیا کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں ایک موقع پر 1.24 ڈالر تک کی گراوٹ دیکھی گئی اور یہ 77.99 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا تاہم مارکیٹ کے بند ہونے سے قبل خام تیل کی فی بیرل قیمت 78.40 ڈالر ہوگئی۔


دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قتیموں میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 روپے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی۔