رانا ثناء اللہ کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

رانا ثناء اللہ کو 14 روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
کیپشن: رانا ثناء اللہ کو گزشتہ روز انسداد منشیات فورس نے حراست میں لیا تھا۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو ریمانڈ کے لئے انسداد منشیات عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ کو 14 روز کے لئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ضلع کچہری کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ایس پی سیکیورٹی فیصل شہزاد کے مطابق رانا ثناء اللہ کی عدالت میں پیشی کے لیے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کے تحت پولیس اور اینٹی رائٹ فورس کے 400 سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

عدالت کے اندر اور باہر اینٹی رائٹ فورس کی 6 ریزورز مکمل تیاری کے ساتھ تعینات ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انسداد منشیات فورس نے رانا ثناء اللہ کو فیصل آباد سے لاہور جاتے ہوئے انسداد منشیات فورس نے موٹروے پر سکھیکی کے مقم پر حراست میں لیا تھا۔

اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 15 کلو ہیروئن برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔