انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا

انٹر بینک میں ڈالر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
کیپشن: گزشتہ روز بھی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا تھا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

کراچی: انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی اور کاروبار کے دوران ڈالر 2 روپے 23 پیسے سستا ہو کر 157 روپے 75 پیسے کا ہو گیا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی اور ایک ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 159 روپے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز بھی کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا تھا۔

پیر کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمتِ خرید میں 50 پیسے اور قیمتِ فروخت میں 1 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔