رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، وزیر اعظم

 رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ، وزیر اعظم
کیپشن: ٰImage Source: PTI Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، ان کی گرفتاری کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے  بلکہ یہ ایک  قانونی معاملہ ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم نے اجلاس میں  واضح کیا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کی گرفتاری سے حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ہے، ان کی گرفتاری سیاسی نہیں بلکہ قانونی معاملہ ہے،اس ملک میں  کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔

یادر کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کو منشیات فروشوں سے رابطوں کے الزام میں اے این ایف نے حراست میں لے لیا تھا ، تاہم اپوزیشن کی جانب سے یہ الزام لگایا  تھا کہ ان کو وزیر اعظم عمران خان کی کے کہنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔