مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ کا پیغام ٹوئٹر پر جاری کردیا

مریم نواز نے رانا ثناءاللہ کی اہلیہ کا پیغام ٹوئٹر پر جاری کردیا
کیپشن: Image Source: Maryam Nawaz Twitter Account

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے موجودہ سیاسی صورتحال پر رانا ثناءاللہ کی اہلیہ کا پیغام سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے ، پیغام کے مطابق بیگم رانا ثنااللہ نے کہا کہ مریم ہم نے ان ظالموں کو بدعا نہیں دینی، اپنا صبر دینا ہے اور ظالموں کو اللہ کے حوالے کر دینا ہے۔ ظالم کا انجام عبرتناک ہے۔

 

بیگم ارنا ثناء اللہ نے  کہا کہ مریم نواز جو بھی کرتی ہیں وہ  نواز شریف کے کہنے پر کرتی ہیں۔ اگر کسی کو اختلاف ہے تواس کا  مطلب نواز شریف سے اختلاف ہے۔جب نواز شریف کی مرضی ہو گی کال دیں گے، نواز شریف جو مریم نواز کو کہیں گے مریم نواز وہی کریں گی۔ مریم نواز صرف نواز شریف کے حکم کی پابند ہے کسی اور کی نہیں۔