کوروناوائرس:ملک بھر میں78افراد جاں بحق ،مزید4ہزار339کیسزرپورٹ

کوروناوائرس:ملک بھر میں78افراد جاں بحق ،مزید4ہزار339کیسزرپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2لاکھ 17ہزار809ہوگئی اور 4ہزار473افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گذشتہ24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید4ہزار339کیسزرپورٹ ہوئے ،تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2لاکھ 17ہزار 809 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 78افراد کا انتقال ہوا ،اموات 4473 ہوگئیں۔

گذشتہ روز22ہزار 128 ٹیسٹ کیے گئے اور ملک بھر میں مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 13 لاکھ 27ہزار 638ہوگئی، ایک لاکھ 4 ہزار 694مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2ہزار 723مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ کوروناوائرس کے سب سے زیادہ کیسزسندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں مجموعی تعداد 86795 تک پہنچ چکی ہے۔ پنجاب میں کورونا متاثرین کی تعداد 77740ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 26938اوربلوچستان میں 10608 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد 13082ہے جبکہ آزاد کشمیر 1135 اور گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی تعداد 1511ہے۔کورونا وائرس کے باعث آزاد جموں و کشمیر میں30، بلوچستان121، گلگت26، اسلام آباد128، خیبرپختونخوا951، پنجاب1762 اور سندھ میں1377 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔