امریکہ میں  ایف 16 طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

امریکہ میں  ایف 16 طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

واشنگٹن:امریکہ کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں F-16 طیارہ گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی کی ریاست جنوبی کیرولائنا میں  ایف سولہ سی ایم لڑاکا فیلکن طیارہ تربیتی مشق کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔

حکام نے ہلاک ہونے والے پائلٹ کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی  تاہم تصدیق کی گئی   کہ طیارے میں صرف پائلٹ ہی موجود تھا۔

طیارہ گرکر تباہ ہونے کی وجہ تاحال سامنے نہیں لائی گئی۔