شاہد آفریدی نے کشمیریوں کی حالتِ زار بیان کرتی تصویر شیئر کردی

شاہد آفریدی نے کشمیریوں کی حالتِ زار بیان کرتی تصویر شیئر کردی

کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے گزشتہ روز سے وائرل بھارتی افواج کی معصوم کشمیریوں پر جاری جارحیت کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔

819f2fd1fd817045d6ffaf169f221090

سوشل میڈیا پر مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ میں ماڈل ٹاﺅن علاقے سوپور میں پیش آنے والے واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لکھا کہ ایک بچہ اپنے نانا کے گولیوں سے چھلنی جسم اور فوجیوں کے مابین پھنس گیا۔سابق کپتان نے3 سالہ بچے جسے سیکیورٹی اہلکار، سیکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ کی زد میں آنے والے نانا کی لاش سے دور محفوظ مقام پر جانے کا اشارہ کررہا ہے۔

شاہد آفریدی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔واضح رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی جانب سے کئی دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے بعد سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے دنیا کو جنجھوڑ کر رکھ دیا۔