ایس پی ملیر کمپلینٹ سیل شکیل احمد کورونا سے شہید

ایس پی ملیر کمپلینٹ سیل شکیل احمد کورونا سے شہید

کراچی: ملیرکمپلینٹ سیل  کے انچارج ایس پی شکیل احمد کورونا سے شہید ہوگئے

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق ایس پی ملیر شکیل احمد 19 جون کوکورونا وائرس میں مبتلا ہو ئے تھے۔ ایس پی ملیر شکیل احمد اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق  اب تک سندھ پولیس کے ایک ہزار 345 اہلکارکورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ سندھ پولیس مین گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے90 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا سے شہید افسران اور اہلکاروں کی اب تک تعداد 16 ہوگئی ہے۔ شہدائے پولیس میں 14 کا تعلق کراچی اور 2 کا تعلق حیدرآباد رینج سے ہے۔

اس سے قبل شہر قائد کی پولیس کے افسران اور جوانوں نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی جلد اورفوری صحتیابی ممکن بنانے کے لیے پلازمہ عطیہ کرنے کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔ اس بات کا اعلان ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے احکامات دیے تھے کہ پلازمہ عطیہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کو دس ہزارروپے اور تعریفی اسناد بھی دی جائیں گی۔

 کراچی پولیس کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے افسران اور جوان شہید ہو چکے ہیں۔غلام نبی میمن نے کہا تھا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے 40 افسران و جوان صحتیاب ہو کر اپنے فرائض کی ادائیگی میں مصروف ہوگئے ہیں۔ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق جو افسران و اہلکار کورونا سے متاثر ہونے کے بعد صحتیاب ہو گئے ہیں وہ اپنا پلازمہ عطیہ کریں گے۔