امریکا سے موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں آج پاکستان پہنچیں گی

2.5 million, doses, Moderna vaccine will arrive in Pakistan from the United States today

اسلام آباد: امریکی موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئیں ، امریکہ کی جانب سے عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پہنچی ہے ۔

خیال رہے کہ یہ عطیہ دنیا بھر میں ویکسین کی 8 کروڑ خوراکیں تقسیم کرنے کی کوشش کا حصہ ہے ۔

 وزرات صحت کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے سے متعلق جلد حکمت عملی طے کی جائے گی ، پاکستان میں اس وقت انسداد کورونا کی چینی ویکسین کے علاوہ ایسٹرازینیکا اور فائزر بھی استعمال کی جا رہی ہے ، جبکہ نجی شعبے کی طرف سے روسی ویکسین اسپوتنک بھی درآمد کی گئی تھی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسٹرازینیکا ویکسین کی مزید خوراکیں پاکستان کو رواں ماہ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا مزید 24 افراد کو نِگل گیا جس کے بعد اموات کی تعداد 22 ہزار 345 ہو گئی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹے میں 46 ہزار 941 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں ایک ہزار 277 میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد رہی ۔

این سی او سی کے مطابق ، متاثرین کی مجموعی تعداد 9 لاکھ ، 59 ہزار ، 685 تک پہنچ چکی ہے ۔