بیگم کوٹ: عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگانے سے نومولود بچہ دم توڑ گیا  

Begum Kot: A newborn baby died due to wrong injection given by Atai doctor
کیپشن: فائل فوٹو

شاہدرہ: شاہدرہ کے علاقے بیگم کوٹ میں مبینہ طور پر عطائی ڈاکٹر کے غلط انجیکشن لگانے سے نومولود بچہ دم توڑ گیا۔

رپورٹس کے مطابق تین ماہ کے فرحان کو پیٹ کی تکلیف تھی، اس کا والد اسے گزشتہ روز بیگم کوٹ میں واقعہ ایک نجہ ہسپتال میں چیک کرانے آیا تھا۔

معصوم بچے کے والد اور دیگر اہلخانہ کا الزام ہے کہ ہسپتال کے عطائی ڈاکٹر عثمان اشہب نے بچے کو غلط انجکشن لگایا جس سے وہ تڑپ تڑپ کر دم توڑ گیا۔

اس واقعہ کے خلاف اہل علاقہ اور بچے کے ورثا مشتعل ہو گئے اور انہوں نے بچے کی لاش اٹھا کر احتجاج کیا جس سے لاہور سے جڑانوالہ آنے جانے والی ٹریفک معطل ہو گئی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔

ایس پی سٹی حسن جہانگہیر شاہدرہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور بچے کے ورثا سے مذاکرات کرکے اس واقعے میں ملوث ڈاکٹر اور ہسپتال انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لینے کی یقین دہانی کرائی۔ خبریں ہیں کہ مشتعل مظاہرین نے ہسپتال پر پتھراؤ کیا جبکہ ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔