کویتی حکام نے غیرملکیوں کے لئے نئی شرائط عائد کردیں

کویتی حکام نے غیرملکیوں کے لئے نئی شرائط عائد کردیں
سورس: file photo

کویت سٹی :کویتی حکام کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسئن کی ایک خوراک لگوانے والے غیرملکیوں کو انٹری نہیں دی جائے گی ۔ 

کویت میں  وزراء کونسل کی جانب سے یکم اگست سے کویت میں منظور شدہ ویکسینوں کے ذریعے ویکسی نیشن کروانے  والے غیرملکیوں کو داخلے کی اجازت دینے کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔دوسری جانب سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ ایسے غیرملکیوں کو ملک میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی جو غیر منظور شدہ ویکسین موصول کرچکے ہیں یا جن کو منظور شدہ ویکسین کی صرف ایک خوراک موصول ہوئی ہے۔

کابینہ نے منظور شدہ ویکسینوں کی وضاحت کی ہے جو فائزر ، آسٹرازینیکا ، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن ہیں، کابینہ کے فیصلے کے مطابق جو غیرملکی پہلی تین ویکسینوں میں سے کسی ایک کی بھی دو خوراکیں یا جانسن اینڈ جانسن کی ایک خوراک وصول کرچکے ہیں صرف انہیں کویت میں داخلے کی اجازت دی جائے گی جبکہ اس کے برعکس کویتی شہری ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب 15 سال سے کم عمر غیرملکی بچے اگر یکم اگست سے قبل حفاظتی ویکسین وصول کئے بغیر کویت سے باہر سفر کرتے ہیں تو ان کے سفر کرنے سے پہلے ضروری انتظامات کرنا لازم ہے جب تک وہ منظور شدہ ویکسین نہیں لیتے ہیں۔

کویت میں 12 سے 15 سال عمر کے درمیان بچوں کے داخلے پر بھی پابندی ہوگی جب تک کہ وہ بھی منظور شدہ ویکسین نہ لے لیں فی الحال بچوں کے ویکسین شدہ ہونے یا نہ ہونے کا مطالعہ ابھی جاری ہے اور امکانات ہیں کہ انہیں اس فیصلے سے خارج کردیا جائے گا۔