آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل

آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے اور ڈاکٹرز کی ہدایت پر انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق آصف علی زرداری کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے ہیں جبکہ بختاور بھٹو زرداری خاوند کے ساتھ دبئی سے کراچی پہنچ گئی ہیں۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کے طبی معائنے کیلئے مختلف نمونے حاصل کر لئے ہیں۔ 
ذرائع کا بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اسلام آباد اور بختاور بھٹو خاوند محمود چوہدری کے ہمراہ دبئی سے کراچی پہنچ گئے ہیں ۔